مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر نے اپنی ٹائم لائن میں تبدیلی کر دی ہے۔
ٹوئیٹر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اب صارفین اپنی مرضی کے مطابق اپنی ٹائم لائن پر نظر آنے والی ٹوئیٹس کو تبدیل کر سکیں گے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹائم لائن میں تبدیلی کا ایک مقصد مشتہرین کی توجہ حاصل کرنا بھی ہے۔
کیونکہ اب ایسا ممکن ہو سکے گا کہ وہ ٹوئیٹس زیادہ واضح ہوں گے
جنہیں اشتہاری کمپنیاں یا مختلف ادارے اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے منتخب کریں گے۔ٹوئیٹر کی طرف سے یہ تبدیلی سرمایہ کاروں کو چوتھی سہ ماہی میں اپنی کمائی کے بارے میں رپورٹ فراہم کرنے سے کچھ گھنٹے قبل کی گئی۔
ان سرمایہ کاروں کی طرف سے کمپنی پر دباؤ ڈالا جا رہا تھا کہ وہ اپنے صارفین کی تعداد اور اشتہاروں کے ذریعے آمدن بڑھانے کے لیے اس کے استعمال کو زیادہ آسان بنائیں۔